وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین کا فنکار و ہدایتکار فاروق قیصر کے انتقال پر انتہائی دکھ اور افسوس کا اظہار

165

اسلام آباد۔14مئی (اے پی پی):وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نےفنکار و ہدایت کار فاروق قیصر کے انتقال پر انتہائی دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ۔ جمعہ کو اپنے تعزیتی بیان میں کہا کہ اللہ تعالیٰ فارق قیصر صاحب کے درجات بلند کریں ،ان کے انتقال پر دل بہت غمگین ہوا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ فاروق قیصر صاحب نے اپنے ہنر سے پتلی تماشا جیسے صدیوں پرانے فن کو نئی جہت سے آشنا کیا،ان کے تخلیق کردہ کرداروں سے معاشرے کا اصل چہرہ دکھایا، انکل سرگم کا دنیا سے جانا بڑا نقصان ہے اور یہ نقصان برسوں تک پور ا نہیں ہو گا ۔ انہوں نے کہا کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کی مغفرت فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے آمین۔