وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین کا سینئر صحافی طارق وردگ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار

106
کابینہ اور پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس کل (جمعہ) ہوگا، وزیراعظم کل رات قوم سے خطاب بھی کریں گے، وفاقی وزیر اطلاعات چوہدری فواد حسین کا ٹویٹ

اسلام آباد۔11دسمبر (اے پی پی):وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے سینئر صحافی طارق وردگ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ ہفتہ کو اپنے تعزیتی بیان میں انہوں نے کہا کہ شعبہ صحافت میں مرحوم طارق وردگ کی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔

انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو اپنے جوار رحمت میں جگہ اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔