اسلام آباد۔29دسمبر (اے پی پی):وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے دنیا ٹی وی کے اینکر پرسن اور ایگزیکٹو ڈائریکٹر پروگرامنگ حبیب اکرم کے بیٹے کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔
بدھ کو اپنے تعزیتی بیان میں انہوں نے کہا کہ بیٹے کی وفات یقینا حبیب اکرم اور ان کے خاندان کے لئے بہت بڑا صدمہ ہے، دکھ کی اس گھڑی میں حبیب اکرم اور خاندان کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔
وفاقی وزیر اطلاعات نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو اپنے جوار رحمت میں اعلیٰ مقام اور پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے، آمین۔