اسلام آباد۔17جنوری (اے پی پی):وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے سینئر اداکار رشید خان کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ رشید خان نے بے شمار فلموں اور ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے، انہوں نے پشتو، ہندکو اور اردو زبان کے ٹی وی ڈراموں میں شاندار اداکاری سے لوگوں کے دل جیتے۔
پیر کو اپنے تعزیتی بیان میں چوہدری فواد حسین نے کہا کہ رشید خان اداکاری میں منفرد مقام رکھتے تھے، ان کے ڈرامے آج بھی پرستاروں میں مقبول ہیں، ان کے انتقال سے شوبز انڈسٹری میں پیدا ہونے والا خلا کبھی پُر نہیں ہوگا۔
انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم رشید خان کو اپنے جوار رحمت میں اعلیٰ مقام اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے ۔