
اسلام آباد ۔ 25 اکتوبر (اے پی پی) وفاقی کابینہ نے ماہانہ 300 سے کم یونٹس استعمال کرنے والے گھریلو صارفین اور رزعی ٹیوب ویلزکے لئے بجلی کی قیمتیں نہ بڑھانے کا فیصلہ کرتے ہوئے زیادہ بجلی استعمال کرنے والے 30فیصد صارفین کے لئے ایک روپے 27پیسے فی یونٹ اضافے کی منظوری دیدی ہے ،وفاقی کابینہ نے نیب کے افسران کو کرپٹ لوگوں کو پکڑنے کے لئے آفیشل پاسپورٹ کے اجراء،لیفٹیننٹ جنرل عبداللہ ڈوگر کو چیئرمین ہیوی انڈسٹریز ٹیکسلا(ایچ آئی ٹی) تعیناتی کی منظوری جبکہ وزیر تعلیم شفقت محمود کو بھرتیوں کے لئے نیشنل ٹیسٹنگ سروس (این ٹی ایس) کے معیار کو بہتر بنانے کا ٹاسک سونپ دیا ہے ، پاکستان2022میں پہلا پاکستانی مشن خلاءمیں بھجوائے گا ،وزیراعظم عمران خان کی درخواست پر سعودی عرب نے پاکستانیوں کے لئے ویزہ فیس 2ہزار ریال سے کم کر دی ہے ۔ وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین ،وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر اور وفاقی وزیر پاور ڈویژن عمر ایوب نے جمعرات کو وزیراعظم عمران کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس کے بعد میڈیا کو بریفنگ دی ۔