اسلام آباد ۔ 25 اکتوبر (اے پی پی) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ جو ملزم ہیں انہوں نے ہی این آر او مانگا ہے، نواز شریف پرویز مشرف سے 10 سال کا معاہدہ کر کے سعودی عرب چلے گئے لیکن اس معاہدے کی بھی پاسداری نہ کی جس کی وجہ سے شاہ عبداللہ بہت ناراض ہوئے، اسی دوران پاکستان کے سعودی عرب کے ساتھ تعلقات سرد مہری کا شکار ہوگئے، سعودی عرب یا متحدہ عرب امارات کے شریف خاندان سے بڑے قریبی تعلقات کا تاثر درست نہیں، سعودی عرب میں شریف خاندان کا ذکر بھی نہیں ہوتا، (ن) لیگ نے سرکاری اداروں کو تباہ کیا، این آر او کے معاملے پر وزیراعظم عمران خان میں زیرو ٹالرنس ہے، اس معاملے پر وہ کسی اپنے کو چھوڑیں گے اور نہ ہی کسی باہر والے کو چھوڑیں گے، وزیراعظم عمران خان قرضہ پاکستان کے بچوں کے لیے لے رہے ہیں