وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات کا دہشت گردوں سے لڑائی میں شہید بریگیڈیئر مصطفی کمال برکی کو سلام پیش

62

اسلام آباد۔21مارچ (اے پی پی):وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نےجنوبی وزیرستان انگور اڈہ میں دہشت گردوں سے لڑائی میں شہید بریگیڈیئر مصطفی کمال برکی کو سلام پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ بریگیڈیئر مصطفی کمال قوم کے ہیرو ہیں ۔

منگل کو اپنے بیان میں وفاقی وزیر مریم اورنگزیب نے شہید کے اہل خانہ سے ہمدردی کا اظہارکیا۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں کے خلاف پوری قوم ایک ہے، اپنی مسلح افواج کے ساتھ ہے ۔ہر شکل اور ہر صورت میں موجود دہشت گردی جڑ سے ختم کریں گے ۔

انہوں نے کہا کہ اللہ تعالیٰ شہدا کو بلند سے بلند مقام عطا فرمائے ، اہل خانہ کو صبر دے۔ آمین۔ وزیر اطلاعات نے زخمی جوانوں کو خراج تحسین پیش کیا اوران کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کی۔