وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات کی صحافیوں سے گفتگو

کراچی ۔ 24 اکتوبر (اے پی پی) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر پرویز رشید نے کہا ہے کہ عمران خان نادر شاہی سیاست کرتے ہیں، سڑکوں پر انتشار، فتنہ اور فساد کی سیاست کا تمام جمہوری قوتیں مقابلہ کریں گی، دھرنے کی سیاست کرنے والے پاکستان کو ترقی کرتا نہیں دیکھنا چاہتے، عدالتی نوٹس کے بعد دھرنے کا کوئی جواز نہیں ہے، اگر عمران خان کو سپریم کورٹ پر …

کراچی ۔ 24 اکتوبر (اے پی پی) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر پرویز رشید نے کہا ہے کہ عمران خان نادر شاہی سیاست کرتے ہیں، سڑکوں پر انتشار، فتنہ اور فساد کی سیاست کا تمام جمہوری قوتیں مقابلہ کریں گی، دھرنے کی سیاست کرنے والے پاکستان کو ترقی کرتا نہیں دیکھنا چاہتے، عدالتی نوٹس کے بعد دھرنے کا کوئی جواز نہیں ہے، اگر عمران خان کو سپریم کورٹ پر اعتماد ہے تو وہ عدالت کے فیصلہ کا انتظار کریں،کار سرکار میں مداخلت ہوئی تو دستیاب قانون حرکت میں آئے گا۔ یہ بات انہوں نے پیر کومعروف قوال امجد صابری مرحوم کی رہائش گاہ پر صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہی۔ سینیٹر پرویز رشید نے کہا کہ سپریم کورٹ نے عمران خان سمیت تمام فریقوں کو نوٹس جاری کردیئے ہیں، وزیراعظم نے عدالتی نوٹس کا خیر مقدم کیا ہے، ہم عدالت جائیں گے تاکہ عمران خان کا جھوٹ بے نقاب ہوسکے۔ سینیٹر پرویز رشید نے کہا کہ ماضی میں سڑکوں پر ہونے والے فیصلے ملک کو نقصان پہنچاتے رہے ہیں۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ متنازعہ خبر کے معاملے پر تحقیقات جاری ہیں،جب تحقیقات مکمل ہوگی تو رپورٹ میڈیا کے سامنے لائی جائے گی۔

Leave a Reply