وفاقی وزیر اطلاعات و نشریا ت پرویز رشید کا تقریب سے خطاب

اسلام آباد ۔ 29 ستمبر (اے پی پی) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریا ت و قومی ورثہ سینیٹر پرویز رشید نے کہا ہے کہ پاکستان سرمایہ کار دوست ملک ہے،متبادل توانائی اور آٹو موبائل کے شعبوں میں جرمنی کی سرمایہ کاری کا خیر مقدم کریں گے۔ پاکستان میں سرمایہ کاری کے حوالے سے جرمن سرمایہ کاروں کیلئے وسیع مواقع موجود ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے مابین توانائی …

اسلام آباد ۔ 29 ستمبر (اے پی پی) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریا ت و قومی ورثہ سینیٹر پرویز رشید نے کہا ہے کہ پاکستان سرمایہ کار دوست ملک ہے،متبادل توانائی اور آٹو موبائل کے شعبوں میں جرمنی کی سرمایہ کاری کا خیر مقدم کریں گے۔ پاکستان میں سرمایہ کاری کے حوالے سے جرمن سرمایہ کاروں کیلئے وسیع مواقع موجود ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے مابین توانائی ، بنیادی ڈھانچہ کی ترقی، زراعت اور زرعی مشینری کی تیاری، کان کنی، تیل اورگیس کی تلاش کے شعبوں میں دوطرفہ براہ راست سرمایہ کاری کو فروغ دینے کے وسیع مواقع موجود ہیں۔ جرمنی کے سفارت خانہ کی جانب سے جمعرات کو یہاں جرمنی کے قومی دن کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان جرمنی کے ساتھ تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے اور اسکے جرمنی کے ساتھ گہرے اور دوستانہ تعلقات ہیں۔ ہم ان تعلقات کو دو طرفہ اور یورپی یونین کے تناظر میں مزید مستحکم کرنے کے لئے پر عزم ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان جرمنی کے ساتھ تجارت ، انسداد دہشتگر دی ، توانائی ، آٹو موبائل اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبوں میں باہمی تعلقات کا فروغ چاہتا ہے،پاکستان اور جرمنی کے درمیان سٹریٹیجک ڈائیلاگ ہونے کے باعث تعلقات مضبو ط سے مضبوط تر ہوتے جا رہے ہیں ۔

مزید خبریں

Leave a Reply