وفاقی وزیر اطلاعات چوہدری فواد حسین سے سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے وفد کی ملاقات، وکلاء کے لئے ہائوسنگ منصوبے اور وکلاء کالونی کے مسائل کے حوالے سے تبادلہ خیال

126

اسلام آباد۔10فروری (اے پی پی):وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین سے سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر محمد احسن بھون اور سیکریٹری وسیم ممتاز کی زیر قیادت وکلاء کے وفد نے جمعرات کو یہاں ان کے دفتر میں ملاقات کی۔ اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل ہائوسنگ اینڈ ورکس اور ڈائریکٹر لینڈ بھی موجود تھے۔

ملاقات میں وکلاء کے لئے ہائوسنگ منصوبے اور وکلاء کالونی کے مسائل کے حل کے حوالے سے تبادلہ خیال ہوا۔ وفاقی وزیر اطلاعات نے ہائوسنگ اینڈ ورکس ڈیپارٹمنٹ کو وکلاء کالونی کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی ہدایت کی۔

ڈائریکٹر جنرل ہائوسنگ نے وکلاء وفد کو یقین دہانی کرائی کہ وکلاء کالونی کے مسائل کے حل میں تمام رکاوٹیں جلد دور کی جائیں گی۔ وفاقی وزیر اطلاعات نے وکلاء برادری کو اپنے ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا۔