وفاقی وزیر اطلاعات چوہدری فواد حسین کا بیگم نسیم ولی خان کے انتقال پر اظہار تعزیت

83
ہم منظم مافیا کا سامنا کر رہے ہیں، ٹرانسپرینسی انٹرنیشنل کی بے سروپا رپورٹ میں ایسے قصے جوڑے گئے کہ کرپٹ اپوزیشن کی بھی جرات ہوئی کہ حکومت پر تنقید کرے، وفاقی وزیر اطلاعات چوہدری فواد حسین کا ٹویٹ

اسلام آباد۔16مئی (اے پی پی):وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے اے این پی کی رہنما بیگم نسیم ولی خان کی رحلت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

اتوار کو اپنے تعزیتی بیان میں انہوں نے کہا کہ مرحومہ ایک ممتاز سیاسی رہنما تھیں جنہوں نے اپنے شوہر کی گرفتاری پر سیاست میں قدم رکھا۔ انہوں نے سیاست میں ممتاز مقام حاصل کیا اور عوامی سیاست میں خواتین کو آواز دلائی، وہ خیبر پختونخوا سے پہلی خاتون رکن کے طور پر منتخب ہوئیں۔

وفاقی وزیر اطلاعات نے بیگم نسیم ولی خان کے اہلخانہ اور پسماندگان سے دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالی مرحومہ کو اپنے جوار رحمت میں جگہ عطا فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل دے۔