لندن۔ 5 دسمبر (اے پی پی) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے وزیرخزانہ اسد عمر کے متعلق پھیلائی جانے والی خبروں کی سختی سے تردیدکرتے ہوئے کہا کہ وزیر خزانہ کے متعلق منفی اور بے بنیاد پروپیگنڈے کا مقصد سنبھلتی ہوئی ملکی معیشت کو عدم استحکام سے دوچار کرنا ہے۔بدھ کواپنے بیان میں وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے کہا کہ اسد عمراپنی بھرپور صلاحیتوں اور اور محنت کے ساتھ بہترین قومی خدمات انجام دے رہے ہیں ،ملکی معیشت کو استحکام دینے کیلئے ان کی پیشہ وارانہ قابلیت نے اہم کردار ادا کیا۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان وزیر خزانہ اسدعمرکی صلاحیتوں پر بھرپور اعتماد رکھتے ہیں،ملک میں سرمایہ کاری اور برآمدات میں اضافہ ہورہا ہے جبکہ درآمدات میں کمی آئی ہے، ترسیلات زر بڑھ رہی ہیں۔انہوں نے کہا کہ وہ دن دور نہیں جب پاکستان کی معیشت میں پاکستان کی سیاست کی طرح ایک انتہائی مثبت تبدیلی کا عمل مکمل ہو گا۔