اسلام آباد۔1جولائی (اے پی پی):وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے اردو اور سندھی ڈراموں کے معروف فنکار انور اقبال کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ جمعرات کو اپنے تعزیتی بیان میں انہوں نے کہا کہ ڈراموں میں انور اقبال کے یادگار کردار ان کے مداحوں کے ذہنوں میں نقش ہیں۔
وہ اپنے منفرد انداز اور الفاظ کی ادائیگی پر کمال مہارت رکھتے تھے۔ان کی رحلت سے پیدا ہونے والا خلا آسانی سے پر نہیں ہوگا۔ وفاقی وزیر اطلاعات نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو اپنے جوار رحمت میں جگہ دے اور لواحقین کو یہ صدمہ برداشت کرنے کا حوصلہ عطا فرمائے۔ آمین