وفاقی وزیر اطلاعات چوہدری فواد حسین کا ممتاز ادیب و افسانہ نگار مسعود اشعر کے انتقال پر اظہار تعزیت

123
ہم منظم مافیا کا سامنا کر رہے ہیں، ٹرانسپرینسی انٹرنیشنل کی بے سروپا رپورٹ میں ایسے قصے جوڑے گئے کہ کرپٹ اپوزیشن کی بھی جرات ہوئی کہ حکومت پر تنقید کرے، وفاقی وزیر اطلاعات چوہدری فواد حسین کا ٹویٹ

اسلام آباد۔6جولائی (اے پی پی):وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے ممتاز ادیب، افسانہ نگار اور کالم نگار مسعود اشعر کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ پیر کو اپنے تعزیتی بیان میں انہوں نے کہا کہ مسعود اشعر کے انتقال کی خبر سن کر دلی صدمہ ہوا، مرحوم نے افسانہ نگاری اور صحافت میں گراں قدر خدمات انجام دیں، ان کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ مرحوم علم و عمل کا حسین امتزاج تھے، ان کے انتقال سے پیدا ہونے والا خلا کبھی پُر نہیں ہو سکے گا۔ انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مسعود اشعر مرحوم کی مغفرت فرمائے اور لواحقین کو یہ صدمہ برداشت کرنے کا حوصلہ عطا فرمائے۔