اسلام آباد۔29اکتوبر (اے پی پی):وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے پاکستان کرکٹ ٹیم کو ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں مسلسل تیسری مرتبہ کامیابی پر مبارکباد دی ہے۔
جمعہ کو اپنے بیان میں وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ پاکستان اور افغانستان کی کرکٹ ٹیموں نے زبردست کھیل پیش کیا، افغان کرکٹ ٹیم کو بہترین کھیل پیش کرنے پر خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔
وفاقی وزیر اطلاعات نے امید ظاہر کی کہ دونوں ٹیمیں اگلے میچوں میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کریں گی۔