وفاقی وزیر اطلاعات چوہدری فواد حسین کا آزاد کشمیر بس حادثہ میں قیمتی جانی نقصان پر اظہار افسوس

101
وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات چوہدری فواد حسین کا ٹویٹ

اسلام آباد۔3نومبر (اے پی پی):وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے آزاد جموں و کشمیر کے علاقے بلوچ میں بس حادثہ میں قیمتی جانی نقصان پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

بدھ کو اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ حادثہ میں جاں بحق ہونے والوں کے لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔ وفاقی وزیر اطلاعات نے حادثہ میں زخمی ہونے والے افراد کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کی۔