وفاقی وزیر اطلاعات چوہدری فواد حسین کا سینئر صحافی قدرت اللہ چودھری کے انتقال پر اظہار تعزیت

107
بھارت سے اچھے تعلقات چاہتے ہیں لیکن مودی کی پالیسیاں ان تعلقات میں بڑی رکاوٹ ہیں، وفاقی وزیر اطلاعات چوہدری فواد حسین کا گلف نیوز کو خصوصی انٹرویو

اسلام آباد۔4نومبر (اے پی پی):وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے سینئر صحافی، تجزیہ نگار اور روزنامہ پاکستان کے گروپ ایگزیکٹو ایڈیٹر قدرت اللہ چودھری کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

جمعرات کو اپنے تعزیتی بیان میں انہوں نے کہا کہ قدرت اللہ چودھری کے انتقال کی خبر سن کر دلی افسوس ہوا، مرحوم قدرت اللہ چودھری کی رحلت سے ملکی صحافت کا ایک روشن باب بند ہو گیا ہے، شعبہ صحافت اور صحافی برادری کے حقوق کے لئے مرحوم کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ قدرت اللہ چودھری کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام اور لواحقین کو صبر جمیل عطاء فرمائے۔