وفاقی وزیر اطلاعات چوہدری فواد حسین کا مجیب الرحمان شامی کے بڑے بھائی کے انتقال پر اظہار تعزیت

45
Fawad Chaudhry
Fawad Chaudhry

لاہور۔5ستمبر (اے پی پی):وفاقی وزیر اطلاعات چوہدری فواد حسین نے روزنامہ پاکستان کے چیف ایڈیٹر مجیب الرحمان شامی کے گھر جا کر ان کے بڑے بھائی صاحبزادہ ضیاءالرحمان شامی کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا اور فاتحہ خوانی کی۔

اس موقع پر انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کی روح کو اپنے جوار رحمت میں جگہ دے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا کرے۔