اسلام آباد۔26نومبر (اے پی پی):وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے پاکستان ٹیلی ویژن کی 57 ویں سالگرہ پر مبارکباد دی ہے۔
جمعہ کو اپنے ایک ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ 1961ء میں سید واجد علی نے انجینئر عبیداللہ کو ایک پرائیویٹ ٹی وی کھڑا کرنے کا ٹاسک دیا تھا، صدر ایوب کو یہ آئیڈیا اتنا بھایا کہ انہوں نے اسےحکومت کی زیر سرپرستی لےلیا۔
انہوں نے کہا کہ ریڈیو پاکستان میں ایک ٹینٹ میں عبیداللہ اور ان کی ٹیم نے اس ادارے کی بنیاد رکھی۔