اسلام آباد۔18دسمبر (اے پی پی):وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے شیرشاہ دھماکہ میں پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی عالمگیر خان کے والد سمیت دیگر قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔
ہفتہ کو اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ غم کی اس گھڑی میں سوگوار خاندانوں کے ساتھ برابر کے شریک ہیں۔
وفاقی وزیر اطلاعات نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحومین کو اپنے جوار رحمت میں جگہ اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے، (آمین)۔ انہوں نے دھماکہ میں زخمی ہونے والے افراد کی جلد صحت یابی کے لیے بھی دعا کی۔