اسلام آباد۔25دسمبر (اے پی پی):وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے مسیحی برادری کو ان کے مذہبی تہوار ”کرسمس“ کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان میں اقلیتوں کے حقوق کا تحفظ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کی اولین ترجیح ہے،
مسیحی برادری کی خوشیوں میں برابر کے شریک ہیں۔ ہفتہ کو اپنے پیغام میں وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ پاکستان کا آئین اقلیتوں کے حقوق کا ضامن ہے، مسیحی شہریوں نے پاکستان کی مضبوطی، ترقی، خوشحالی اور یکجہتی میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ تعلیم، صحت اور زندگی کے دیگر شعبوں میں مسیحی برادری کی خدمات قابل تعریف ہیں۔