وفاقی وزیر اطلاعات چوہدری فواد حسین کا سابق کرکٹر شعیب اختر کی والدہ کے انتقال پر اظہار افسوس

116

اسلام آباد۔26دسمبر (اے پی پی):وفاقی وزیربرائے اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے سابق کرکٹر شعیب اختر کی والدہ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

اتوار کو اپنے تعزیتی بیان میں انہوں نے کہا کہ ماں کا انتقال شعیب اختر اور اہل خانہ کے لئے بڑا صدمہ ہے،

غمزدہ خاندان کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں۔ وفاقی وزیر اطلاعات نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کی کامل مغفرت فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل سے نوازے۔ (آمین)