فیصل آباد۔3جنوری (اے پی پی):وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین پیر کو یہاں ایسپائر کالجز، سیون نیوز اور حسن لمیٹڈ کے بانی و چیئرمین عمر نذر شاہ کے گھر گئے اور ان کی والدہ اورنذر شاہ کی اہلیہ کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا اور فاتحہ خوانی کی۔ اس موقع پروفاقی وزیر اطلاعات نے مرحومہ کے درجات کی بلندی اور لواحقین کے لیے صبر جمیل کی دعا کی۔