اسلام آباد۔17جنوری (اے پی پی):وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین پیر کو منیجنگ ڈائریکٹر ایسوسی ایٹڈ پریس آف پاکستان (اے پی پی) مبشر حسن کے گھر گئے اور ان کی والدہ ماجدہ کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا اور فاتحہ خوانی کی۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ والدہ کا انتقال بہت بڑا سانحہ ہے، پسماندگان کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں۔ انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کے درجات بلند اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔