اسلام آباد۔3فروری (اے پی پی):وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے وفاقی وزیر بحری امور علی حیدر زیدی کے والد سید سجاد حیدر زیدی کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔
جمعرات کو اپنے تعزیتی بیان میں انہوں نے کہا کہ علی حیدر زیدی کے والد کے انتقال کی خبر سن کر دلی صدمہ ہوا، دکھ کی اس گھڑی میں غمزدہ خاندان کے ساتھ برابر کے شریک ہیں۔
انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کے درجات بلند فرمائے اور علی حیدر زیدی سمیت لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔