وفاقی وزیر اطلاعات چوہدری فواد حسین کا گلوکارہ لتا منگیشکر کے انتقال پر اظہار تعزیت

134

اسلام آباد۔6فروری (اے پی پی):وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے بھارتی گلوکارہ لتا منگیشکر کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ لتا منگیشکر کا انتقال ایک عہد کا خاتمہ ہے، لتا جی نے عشروں تک سُر کی دنیا پر حکومت کی،

ان کی آواز کا جادو رہتی دنیا تک رہے گا۔ وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ جہاں جہاں اردو بولی اور سمجھی جاتی ہے وہاں لتا منگیشکر کو الوداع کہنے والوں کا ہجوم ہے