وفاقی وزیر اطلاعات چوہدری فواد حسین کا روزنامہ نئی بات کے گروپ ایڈیٹر عطاء الرحمن کے انتقال پر اظہار افسوس

98
Fawad Chaudhry
Fawad Chaudhry

اسلام آباد۔25فروری (اے پی پی):وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے روزنامہ نئی بات کے گروپ ایڈیٹر عطاء الرحمن کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ عطاء الرحمن دو دہائیوں سے قومی اخبارات میں ”تجزیہ“ کے عنوان سے اپنے کالم سے قارئین کے دلوں پر راج کرتے رہے۔

جمعہ کو اپنے تعزیتی بیان میں انہوں نے کہا کہ مرحوم نے نئی بات کے ایڈیٹر کے طور پر بھی اپنی صحافتی ذمہ داریاں احسن طریقے سے ادا کیں۔ انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلی مقام اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔ (آمین)