وفاقی وزیر اطلاعات چوہدری فواد حسین کا سابق صدر رفیق تارڑ کے انتقال پر اظہار تعزیت

267

اسلام آباد۔7مارچ (اے پی پی):وفاقی وزیر اطلاعات چوہدری فواد حسین نے سابق صدر رفیق تارڑ کے انتقال پر تعزیت کااظہار کیا ہے۔

پیر کو اپنے تعزیتی پیغام میں انہوں نے کہا کہ رفیق تارڑ کے انتقال کی خبر سن کر افسوس ہوا، دکھ کی اس گھڑی میں اہل خانہ کے غم برابر کے شریک ہیں۔

چوہدری فواد حسین نے دعا کی کہ اللہ تعالی مرحوم کو اپنے جوار رحمت میں اعلی مقام اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔ آمین۔