- Advertisement -
اسلام آباد۔29مارچ (اے پی پی):وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے کانگو امن مشن میں تعینات افواج پاکستان کے افسران اور جوانوں کی ہیلی کاپٹر حادثہ میں شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔
منگل کو اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ پاک فوج کے جوان اقوام متحدہ امن مشن میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں، دنیا کے امن کے لئے پاک فوج کی قربانیاں ناقابل فراموش ہیں۔
- Advertisement -
انہوں نے کہا کہ عالمی امن کے لئے جانوں کے نذرانہ پیش کرنے والے اپنے ہیروز کو پوری قوم سلام پیش کرتی ہے۔ چوہدری فواد حسین نے کہا کہ شہداء کے لواحقین کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں۔
انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ شہداء کے درجات بلند اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔ (آمین)
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=302103
- Advertisement -