وفاقی وزیر اطلاعات کا اے پی پی کے سینئر صحافی مشکور نقوی کی والدہ کے انتقال پر اظہار افسوس

131
Fawad Chaudhry
Fawad Chaudhry

اسلام آباد۔16مئی (اے پی پی):وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے ڈان نیوز کے سینئر صحافی جاوید حسین کے بڑے بھائی نذر حسین اور قومی خبر رساں ادارے اے پی پی کے سینئر صحافی مشکور نقوی کی والدہ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

اتوار کو اپنے تعزیتی بیان میں انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحومین کے درجات بلند فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا کرے۔