اسلام آباد۔24دسمبر (اے پی پی):وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ کیا عمران خان نے انتخابات مارچ اور اپریل 2024ءمیں ہونے کی پیشنگوئی کی ہے؟ الیکشن پیشنگوئی سے نہیں آئینی مدت پوری ہونے کے بعد ہوتے ہیں۔
ہفتہ کو عمران خان کے بیان پر ردعمل میں انہوں نے کہا کہ ڈیل تو آپ جنرل باجوہ کو تاحیات ایکسٹینشن کی آفر کر کے کرنا چاہتے تھے، آپ نے ایف آئی اے کے ڈی جی کے ساتھ ڈیل کرنا چاہی، طیبہ گل کو وزیراعظم ہائوس میں اغواکر کے ڈیل کی، چیئرمین نیب کے ساتھ ڈیل کی، آپ عوام کو جتنی ٹھیس پہنچا چکے ہیں وہ زخم کافی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان نے عوام کو مہنگائی اور بے روزگاری کی ٹھیس پہنچائی جس کا درد آج تک جاری ہے۔
عمران خان نے کشمیر، قومی مفادات اور تاریخی قرضے کی ٹھیس پہنچائی۔ ایک کروڑ نوکریاں، پچاس لاکھ گھر دینے کے اعتماد کو ٹھیس پہنچائی۔ انہوں نے کہا کہ الیکشن پیشنگوئی سے نہیں آئینی مدت پوری ہونے کے بعد ہوتے ہیں۔