29.4 C
Islamabad
جمعہ, اپریل 11, 2025
ہومتازہ ترینوفاقی وزیر اطلاعات کا نیشنل پریس کلب کے صدر کی اہلیہ کے...

وفاقی وزیر اطلاعات کا نیشنل پریس کلب کے صدر کی اہلیہ کے انتقال پر اظہار تعزیت

- Advertisement -

اسلام آباد۔6جولائی (اے پی پی):وفاقی وزیر اطلاعات،نشریات، قومی ورثہ و ثقافت عطا اللہ تارڑ نے نیشنل پریس کلب کے صدر اظہر جتوئی کی اہلیہ کے انتقال پر دکھ کا اظہار کیا ہے۔ ہفتہ کو اپنے تعزیتی بیان میں انہوں نے کہا کہ اظہر جتوئی کی اہلیہ کے انتقال کی خبر سن کر دلی دکھ ہوا ہے ۔

مرحومہ کا انتقال اہل خانہ کے لئے بڑا سانحہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ غمزدہ خاندان کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں۔ وفاقی وزیر اطلاعات نےمرحومہ کی مغفرت اور لواحقین کے لئے صبر و جمیل کی دعا کی ۔

- Advertisement -

 

 

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=482215

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں