وفاقی وزیر اطلاعات کا وزیرستان میں شہید نائب صوبیدار عامر شکیل جندران کو خراج عقیدت

219
Fawad Chaudhry
Fawad Chaudhry

اسلام آباد۔18ستمبر (اے پی پی):وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے وزیرستان میں شہید ہونے والے نائب صوبیدار عامر شکیل جندران کو خراج عقیدت پیش کیا ہے۔

ہفتہ کو اپنے ایک ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ ‏ضلع جہلم تحصیل پنڈدادنخان کے گاؤں پنڈی سیدپور کے جوان نائب صوبیدار عامر شکیل جندران وزیرستان میں ذمہ داریاں سر انجام دیتے ہوئے شہید ہوئے،

سترہ گولیاں سینے پر لگیں۔ وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ جہلم کے قبرستان ان شہیدوں کے لہو سے مہکتے ہیں۔ وطن کی مٹی گواہ رہنا، ہمیں آپ پر فخر ہے