وفاقی وزیر اطلاعات کی شوکت ترین کو وفاقی وزیر کا حلف اٹھانے پر مبارکباد

137
‏عثمان مرزا کیس میں متاثرین کے منحرف ہونے کے باوجود عمر قید کی سزا ، جدید ٹیکنالوجی کی بطور شہادت قبولیت انتہائی خوش آئند ہے، وفاقی وزیر اطلاعات چوہدری فواد حسین کا ٹویٹ

اسلام آباد۔27دسمبر (اے پی پی):وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے شوکت ترین کو وفاقی وزیر کا حلف اٹھانے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ کاروباری برادری کی شوکت ترین سے امیدیں وابستہ ہیں،

وزیراعظم کے وژن کے تحت ملک سے غربت کے خاتمے، تعمیراتی صنعت کے فروغ سمیت ملکی معیشت کو مستحکم کرنے کے لئے شوکت ترین کی کاوشیں لائق تحسین ہیں۔

اپنے بیان میں وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ شوکت ترین بحیثیت وفاقی وزیر ملکی معاشی ترقی میں اہم کردار ادا کریں گے۔ انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ اس عہدے کے فرائض کو پورا کرنے میں ان کی رہنمائی فرمائے۔ وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ میری نیک تمنائیں ہمیشہ ان کے ساتھ ہیں