اسلام آباد ۔ 22 اکتوبر (اے پی پی) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین کی منظوری کے بعد لیفٹیننٹ کرنل (ر) حسن عماد کو پاکستان ٹیلی ویژن (پی ٹی وی) کے ایم ڈی کی اضافی ذمہ داریاں ذمہ داریاں سونپ دی گئیں ہیں۔ وزارت اطلاعات و نشریات سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ڈائریکٹر پاکستان ٹیلی ویژن کارپوریشن (پی ٹی وی سی) لیفٹیننٹ کرنل حسن عماد محمدی کو اپنی موجودہ ذمہ داریوں کے ساتھ ساتھ منیجنگ ڈائریکٹر پاکستان ٹیلی ویژن کی اضافہ ذمہ داریاں سونپ دی گئی ہیں