وفاقی وزیر اطلاعات کی وزارت اطلاعات کے سینئر افسر محمد صالح خان کے والد کی نماز جنازہ میں شرکت

131
Federal Minister of Information and Broadcasting
Federal Minister of Information and Broadcasting

چارسدہ۔1دسمبر (اے پی پی):وفاقی وزیر اطلاعات، نشریات، قومی ورثہ و ثقافت عطاءاللہ تارڑ نے اتوار کو یہاں وزارت اطلاعات کے سینئر افسر محمد صالح خان کے والد کی نماز جنازہ میں شرکت کی۔ پرنسپل انفارمیشن آفیسر مبشر حسن بھی وفاقی وزیر اطلاعات عطاءاللہ تارڑ کے ہمراہ تھے۔ وفاقی وزیر اطلاعات عطاءاللہ تارڑ اور پی آئی او مبشر حسن نے محمد صالح خان اور اہل خانہ سے ملاقات کی اور مرحوم کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی کی۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ والد کا انتقال بڑا سانحہ ہے، والد کے انتقال سے پیدا ہونے والا خلاءکبھی پُر نہیں ہو سکے گا۔ انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو اپنے جوار رحمت میں اعلیٰ مقام اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔ نماز جنازہ میں وزارت اطلاعات کے سینئر افسران اور میڈیا پرسنز نے بھی شرکت کی۔