وفاقی وزیر اطلاعات کی چیئرمین دنیا میڈیا گروپ میاں عامر محمود کی خوش دامن کے انتقال پر تعزیت کے لئے ان کے گھر آمد، مرحومہ کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی

162
آئندہ مالی سال کا بجٹ بہترین اور عوام دوست بجٹ ہوگا، وزیراعظم نے ہمیشہ ریلیف دینے کی بات کی ہے، مہنگائی میں واضح کمی اور مجموعی ترقی میں نمایاں اضافہ ہوا ہے، عطاء اللہ تارڑ

لاہور ۔19جنوری (اے پی پی):وفاقی وزیر اطلاعات، نشریات، قومی ورثہ و ثقافت عطاءاللہ تارڑ اتوار کو یہاں چیئرمین دنیا میڈیا گروپ میاں عامر محمود کی خوش دامن کے انتقال پر تعزیت کے لئے ان کے گھر گئے اور میاں عامر محمود و دیگر اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کیا اور مرحومہ کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی کی۔

اس موقع پر وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ میاں عامر محمود کی خوش دامن کے انتقال کی خبر سن کر دلی افسوس ہوا، مرحومہ کے انتقال کا صدمہ بہت گہرا ہے، اللہ تعالیٰ آپ کو صبر دے۔ انہوں نے کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔

انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کو اپنے جوار رحمت میں اعلیٰ مقام اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔ اس موقع پر رکن صوبائی اسمبلی میاں عمران جاوید بھی وفاقی وزیر اطلاعات کے ہمراہ موجود تھے۔