وفاقی وزیر اقتصادی امور حماد اظہر کا سیمینار سے خطاب

73
وزیراعظم عمران خان نے پیٹرول کی قیمت میں 1.79 روپے اورڈیزل کی قیمت میں 2.32 روپے فی لیٹر کمی کی منظوری دیدی ہے، وفاقی وزیر خزانہ حماداظہر کا ٹویٹ
وزیراعظم عمران خان نے پیٹرول کی قیمت میں 1.79 روپے اورڈیزل کی قیمت میں 2.32 روپے فی لیٹر کمی کی منظوری دیدی ہے، وفاقی وزیر خزانہ حماداظہر کا ٹویٹ

اسلام آباد ۔ 26 ستمبر (اے پی پی) وفاقی وزیر اقتصادی امور حماد اظہر نے کہا ہے کہ پاکستان کشمیری بہن بھائیوں کی اخلاقی، سیاسی اور سفارتی حمایت جاری رکھے گا، بھارت جنوبی ایشیاءکے خطے میں دہشت گردی کا سب سے بڑا سپانسر ملک ہے، بھارت کے تمام پڑوسی ممالک بھارتی حمایت یافتہ دہشت گردی سے متاثر ہیں، مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی بد ترین پامالیوں پر مہذب دنیا کی خاموشی افسوسناک ہے۔ یہ بات انہوں نے جمعرات کو یہاں جنوبی ایشیاءکے خطے میں بڑھتی ہوئی نیوکلرائزیشن کے موضوع پر منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ حماد اظہر نے کہا کہ بھارتی قابض افواج نے مقبوضہ کشمیر میں ایک لاکھ 10 ہزار سے زائد گھروں، دوکانوں اور املاک کو نقصان پہنچایا ہے۔ بھارتی ظلم و جبر کے باعث 23 ہزار خواتین بیوہ ہو گئیں جبکہ ایک لاکھ 8 ہزار سے زائد بچے یتیمی کی زندگی گزار رہے ہیں۔ بھارتی قابض افواج اور سکیورٹی اہلکاروں نے 11 ہزار 125 خواتین کو زیادتی اور اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا ہے۔ مقبوضہ کشمیر میں اب تک 7 ہزار سے زائد اجتماعی قبریں دریافت ہو چکی ہیں جن میں جعلی مقابلوں میں شہید ہونے والے کشمیریوں کو دفنایا گیا۔