- Advertisement -
اسلام آباد۔20مارچ (اے پی پی):وفاقی وزیر امور کشمیر، گلگت بلتستان و سیفران انجینئر امیر مقام نے میجر سعد کی شہادت پر غم کا اظہار کیا ہے۔یہاں جاری بیان کے مطابق انجینئر امیر مقام نے شہید میجر سعد کے خاندان سے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میجر سعد شہید پر پوری قوم کو فخر ہے،مادر وطن کی حفاظت پر جان قربان کرنے والے سپوتوں پر فخر ہے ۔
میجر سعد کا تعلق آزادکشمیر کے علاقے باغ سے تھا جو بلوچستان میں شہید ہوئےتھے۔ میجر سعد بن زبیر شہید سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس خان کے سسر ڈی آئی جی ریٹائرڈ کیپٹن سردار علی افسر خان (مرحوم)کے پوتے تھے۔وفاقی وزیر انجینئر امیر مقام نے سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس سے رابطہ کیا اور اظہار تعزیت کیا۔
- Advertisement -
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=574650
- Advertisement -