35.5 C
Islamabad
جمعرات, مئی 15, 2025
ہومقومی خبریںوفاقی وزیر امور کشمیر انجنئیر امیر مقام کا دورۂ فارورڈ کہوٹہ، شہید...

وفاقی وزیر امور کشمیر انجنئیر امیر مقام کا دورۂ فارورڈ کہوٹہ، شہید اء کے لواحقین سے اظہارِ تعزیت

- Advertisement -

مظفر آباد۔ 15 مئی (اے پی پی):وفاقی وزیر امور کشمیر انجنئیر امیر مقام بھارتی گولہ باری سے شہید ہونے والے راج محمد چوہان اور شہید اسلم بٹ کے اہل خانہ سے اظہارِ تعزیت کے لیے فارورڈ کہوٹہ پہنچ گئے۔اس موقع پر وفاقی وزیر نے کہا کہ لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر بسنے والے لوگ گزشتہ سات دہائیوں سے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کر رہے ہیں۔ پاکستان کی پچیس کروڑ عوام اور افواجِ پاکستان آپ کے ساتھ کھڑے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایل او سی کے عوام نے جس دلیری اور جرات سے بھارتی جارحیت اور بربریت کا مقابلہ کیا ہے، اس کی مثال نہیں ملتی۔

انجنیئر امیر مقام نے کہا کہ پاکستان اور آزاد کشمیر کے عوام افواجِ پاکستان کے شانہ بشانہ سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی مانند کھڑے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ وہ وزیراعظم اسلامی جمہوریہ پاکستان میاں محمد شہباز شریف کی خصوصی ہدایت پر یہاں تعزیت کے لیے آئے ہیں۔وفاقی وزیر نے اعلان کیا کہ بھارتی گولہ باری سے شہید ہونے والوں کے لواحقین کو وفاقی حکومت کی جانب سے ایک کروڑ روپے جبکہ زخمیوں کو بیس لاکھ روپے کے امدادی چیک آئندہ چند روز میں دیے جائیں گے۔

- Advertisement -

ان کا کہنا تھا کہ ایل او سی پر بسنے والے لوگ پاکستان اور افواجِ پاکستان سے بے پناہ محبت کرتے ہیں۔ آزاد کشمیر کا بچہ بچہ سپاہی ہے۔ ہمارے آبا و اجداد نے 1947 میں پیدل چل کر یہ خطہ آزاد کروایا۔ افواجِ پاکستان نے جذبۂ ایمانی سے لڑائی لڑی، اور پاکستان کی عوام نے مل کر فاشسٹ مودی کا چہرہ دنیا کے سامنے بے نقاب کیا۔انجنیئر امیر مقام نے کہا کہ مشکل کی اس گھڑی میں پاکستان اور افواجِ پاکستان ایل او سی پر بسنے والے عوام کے ساتھ کھڑے ہیں۔

پاکستان ہر محاذ پر کشمیریوں کی سیاسی، سفارتی، معاشی اور اخلاقی مدد جاری رکھے گا۔انہوں نے کہا کہ آج ایل او سی پر کھڑے ہو کر مودی سرکار کو یہ پیغام دینا چاہتا ہوں کہ جب تک سرحد کے اُس پار بسنے والے مظلوم کشمیریوں کو ان کا بنیادی حقِ خودارادیت نہیں ملتا، ہم چین سے نہیں بیٹھیں گے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=597336

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں