وفاقی وزیر امور کشمیر علی امین خان گنڈاپور کی مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی جانب سے تازہ ترین پر تشدد کارروائیوں کی مذمت

82

اسلام آباد ۔ 25 نومبر (اے پی پی) وفاقی وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان علی امین خان گنڈاپور نے مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی جانب سے تازہ ترین پر تشدد کاروایوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ عالمی برادری مقبوضہ کشمیر میں بھارتی بربریت کا فوری نوٹس لے ۔مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی جانب سے تازہ ترین پر تشدد کارروائیوں پراتوار کواپنے ردعمل کا اظہار کرتے انہوں نے کہا کہ جس بربریت سے مقبوضہ کشمیر میں نہتے کشمیریوں کو شہید کیاجا رہا ہے اس کی مثال نہیں ملتی ، انہوں نے کہا کہ عالمی دنیا بھارت کی جانب سے مقبوضہ کشمیر کی ڈیموگرافی تبدیل کرنے کی سازشوں کے سدباب کے لیے اقدامات کرے