
ہٹیاں بالاچناری۔ 4 مارچ (اے پی پی)وفاقی وزیر امور کشمیر علی امین خان گنڈا پور نے کہا ہے کہ بھارت کی جارحیت کا لائن آف کنٹرول پر بسنے والوں نے جس جرات اور بہادری سے مقابلہ کیا وہ لائق تحسین ہے، پاک ا فواج نے جس سے طرح ملک کا دفاع کیا اس سے لائن آف کنٹرول کی عوام اور پاکستانی قوم انہیں سلام پیش کرتی ہے۔ علی امین گنڈا پور نے کہا کہ بھارتی فائرنگ سے لائن آف کنٹرول پر بسنے والوں کا بہت نقصان ہواہے ان کے نقصان کا بھرپور ازالہ کریں گے۔ چناری ریسٹ ہاﺅس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر امور کشمیر علی امین خان گنڈا پور نے کہاکہ لائن آف کنٹرول پر بسنے والوں کو پختہ مورچے اور کیمونٹی بینکرز بنا کر دیں گے، لائن آف کنٹرول پر صحت تعلیم اور دیگر سہولیات پر خصوصی دیں گے،متاثرین کو تنہا نہیں چھوڑیں گئے پاک فوج نے ملکی دفاع کے لیے جو قربانیاں دیں ان کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گئی وطن کے ان سپوتوں کو رہتی دنیا تک یاد رکھا جائےگا۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کے جاندار موقف سے مسلہ کشمیر عالمی دنیا میں فلش پوائنٹ بن چکا ہے۔ علی امین گنڈا پور نے ضلعی انتظامیہ کو ہدایت کی کہ کہ وہ جلد از جلد نقصان کی فہرست مرتب کر کے ارسال کرے تک کہ سرحدی علاقوں کی عوام پیکج سے استفادہ حاصل کرسکیں۔