وفاقی وزیر امور کشمیر وگلگت بلتستان سردار علی امین خان گنڈا پور کاوزارت امور کشمیر آفس کا دورہ

لاہور۔28 دسمبر(اے پی پی ) وفاقی وزیر امور کشمیر وگلگت بلتستان سردار علی امین خان گنڈا پور نے جمعہ کووزارت امور کشمیر لاہور آ فس کا دورہ کیا، انہوںنے وزیر اعظم کا'' کلین اینڈ گرین پاکستان پروگرام ''کے سلسلے میں وزارت امور کشمیر لاہور آ فس میں فلیکس کا پودا لگایا۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت وزیر اعظم عمران خان کے ویژن کے مطابق …

لاہور۔28 دسمبر(اے پی پی ) وفاقی وزیر امور کشمیر وگلگت بلتستان سردار علی امین خان گنڈا پور نے جمعہ کووزارت امور کشمیر لاہور آ فس کا دورہ کیا، انہوںنے وزیر اعظم کا” کلین اینڈ گرین پاکستان پروگرام ”کے سلسلے میں وزارت امور کشمیر لاہور آ فس میں فلیکس کا پودا لگایا۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت وزیر اعظم عمران خان کے ویژن کے مطابق ملک کو گرین اینڈ کلین کر نے کیلئے بھر پور اقدامات کر رہی ہے ۔ دریں اثناء اپنے دورہ کے دوران انہوںنے آ فس وزارت امور کشمیر لاہور میں ایک اجلاس کی صدارت بھی کی اور وہاں پر موجود ورکرز کے مسائل سنے اور ان کے حل کی یقین دہانی کر ائی۔