وفاقی وزیر امور کشمیر وگلگت بلتستان چوہدری محمد برجیس طاہرکا بیان

116

اسلام آباد ۔ 19 نومبر (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے امور کشمیر وگلگت بلتستان چوہدری محمد برجیس طاہر نے کہا ہے کہ ایل او سی پر بھارت کی طرف سے بڑھتی ہوئی اشتعال انگیزی خطے کے امن کے لئے انتہائی خطرناک ہے ۔ اتوار کو اپنے ایک بیان میںانہوں نے کہا کہ ایک طرف مقبوضہ کشمیر میں آئے روز کشمیری نوجوانوں کو شہید کیا جا رہا ہے اور دوسری طرف ایل او سی پر بھارت کی جانب سے آزاد کشمیر کی سول آبادی کو نشانہ بنانا خطے کے امن کو شدید خطرات لاحق کر رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں کشمیری نوجوانوں کی ماورائے عدالت قتل ایک معمول کی کارروائی بن چکی ہے اور بھارتی فوج روزانہ کی بنیاد پر معصوم کشمیری نوجوانوں کو نام نہاد اور جعلی مقابلوں میں شہید کر رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ بھارتی فوج نے کشمیریوں کی آزادی کو دبانے کے لئے کشمیری لیڈر شپ کو قید اور نظر بند کر رکھا ہے انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں درجنوں کالے قوانین کا نفاذ ہے اور کسی غیر جانبدار انسانی حقوق کے ادارے کو مقبوضہ وادی میں داخلے کی اجازت نہیں ہے انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں بدترین انسانی حقوق کا اندازہ امر سے لگایا جا سکتا ہے کہ خودبھارت کے ایک انسانی حقوق کے کمیشن نے مقبوضہ وادی میں ہزاروں اجتماعی قبروں کی موجودگی کا اعتراف کیا ہے۔