وفاقی وزیر امور کشمیر وگلگت بلتستان چوہدری برجیس طاہر کایوم سیاہ کے موقع پر پریس کانفرنس سے خطاب

اسلام آباد ۔ 20 جولائی (اے پی پی) وفاقی وزیر امور کشمیر وگلگت بلتستان چوہدری برجیس طاہر نے مسئلہ کشمیر کے حل کے لئے اقوام متحدہ سمیت عالمی برادری کے دوہرے معیار پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ عالمی ادارے مشرقی تیمور اور سوڈان میںرائے شماری کراسکتے ہیں تو مقبوضہ کشمیر اور فلسطین کے معاملے پر رائے شماری کیوں نہیں کرا رہے ‘مسئلہ کشمیر کے حوالے …

اسلام آباد ۔ 20 جولائی (اے پی پی) وفاقی وزیر امور کشمیر وگلگت بلتستان چوہدری برجیس طاہر نے مسئلہ کشمیر کے حل کے لئے اقوام متحدہ سمیت عالمی برادری کے دوہرے معیار پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ عالمی ادارے مشرقی تیمور اور سوڈان میںرائے شماری کراسکتے ہیں تو مقبوضہ کشمیر اور فلسطین کے معاملے پر رائے شماری کیوں نہیں کرا رہے ‘مسئلہ کشمیر کے حوالے سے پاکستان آج بھی اپنے 1947 والے موقف پر ڈٹا ہوا ہے‘بین الاقوامی انسانی حقوق کے اداروں کو ایک لاکھ کشمیریوں کی شہادت ‘ 30لاکھ خواتین بیوہ اور ایک لاکھ بچے یتیم ہوتے ہوئے کیوں نظر نہیں آرہے‘ پاکستان کشمیری عوام کی اخلاقی ‘سیاسی ‘سفارتی حمایت جاری رکھے گا۔وہ بدھ کو مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسز کی بربریت‘ماورائے عدالت قتل ‘خواتین اور بچوں پر وحیشانہ تشدد کے خلاف یوم سیاہ کے موقع پر وزارت امور کشمیر کے کمیٹی روم میں پریس کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے۔ وفاقی وزیر امور کشمیر چوہدری برجیس طاہر نے کہا کہ بدھ کو پورے ملک بشمول گلگت بلتستان ‘آزاد کشمیر ‘فاٹا اور دنیا میں بسنے والے پاکستانیوں نے یوم سیاہ بھرپور انداز سے منایا ہے ‘پوری قوم کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کر رہی ہے ۔

Leave a Reply