وفاقی وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان علی امین خان گنڈا پور کا دہشت گرد حملے میں فوجی افسران اور جوان کی شہادت پر گہرے دکھ و رنج کا اظہار

121
27 فروری کوپاک فضائیہ کی لاجواب کارروائی نے پوری پاکستانی قوم کا سرفخر سے بلند کیا، علی امین خان گنڈا پور
27 فروری کوپاک فضائیہ کی لاجواب کارروائی نے پوری پاکستانی قوم کا سرفخر سے بلند کیا، علی امین خان گنڈا پور

اسلام آباد ۔ 8 جون (اے پی پی) وفاقی وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان علی امین خان گنڈا پور نے شمالی وزیرستان میں فوجی گاڑی پر دہشت گرد حملے کے نتیجے میں فوجی افسران اور جوان کی شہادت پر گہرے دکھ و رنج کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کی مسلح افواج اور سیکورٹی ادارے پاکستان کی سرزمین کو دہشت گردوں اور شرپسندوں سے پاک کرنے کے لیے لازوال قربانیاں پیش کر رہے ہیں جس کو جتنا بھی سلام پیش کیا جائے وہ کم ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہماری بہادر افواج نے اپنی قیمتی جانوں کا نذرانہ پیش کر کے ملک کے طول و عرض میں امن قائم کیا ہے اور آج پاکستان کا کوئی قصبہ اور گاو¾ں ایسا نہیں ہے جس کے بہادر سپوت نے اس ملک کے دفاع اور دہشت گردی کے خاتمے کے لیے اپنی جان کی قربانی پیش نہ کی ہو۔انہوں نے کہا کہ آج جب ملک میں امن کے باعث پاکستان پر غیر ملکی سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہونے جا رہا ہے تو ایسے میں پاکستان کے دشمن پاکستان کے خلاف نئی سازشوں کو جنم دینے کی کوشش کر رہے ہیں ۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ پاکستان کے عوام ، سیاسی قیادت اور سیکورٹی ادارے امن کے اس قمیتی حاصل شدہ سرمائے کو کسی صورت میں ضائع نہیں ہونے دیں گے اور پوری پاکستانی قو م پا کستان کے خلاف اندرونی و بیرونی سازشوں کو ناکام بنا دے گی۔ انہوں نے کہا کہ آج خنجراب تا گوادر پاکستان کا بچہ بچہ ملک کی حفاظت کی خاطر اپنے سیکورٹی اداروں کے ساتھ کھڑا ہے اور دشمن کی جانب سے پاکستان میں امن کی فضا کو خراب کرنے کی ہر قسم کی سازش کو ہر قمیت پر ناکام بنایا جائے گا۔