اسلام آباد۔25مارچ (اے پی پی):وفاقی وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان علی امین خان گنڈاپورنے گلگت بلتستان کے علاقے نلتر میں پانچ افراد کے قتل کی شدید مذمت کی ہے۔جمعرات کو اپنے بیان میں وفاقی وزیر نےمتاثرہ خاندان سے گہرے دکھ و رنج کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ واقعہ کی تمام پہلوؤں کے حوالے سے تحقیقات کی جائیں گی،واقعہ میں ملوث مجرم قانون کے شکنجے سے نہیں بچ سکیں گے۔ انہوں نے کہا کہ عوام پر امن رہیں اور کسی کی سازش میں نہ آئیں،متاثرہ خاندان کو مکمل انصاف فراہم کریں گے۔