وفاقی وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان علی امین گنڈاپور کی کوئٹہ دھماکے کی مذمت

95

اسلام آباد۔22اپریل (اے پی پی):وفاقی وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان علی امین گنڈاپور نے کوئٹہ دھماکے کی مذمت کرتے ہوئےدھماکے میں شہید اور زخمی افراد کے اہلخانہ سے گہرے دکھ و رنج کا اظہار کیا ہے۔جمعرات کواپنے بیان میں علی امین گنڈاپور نے کہا کہ دشمن پاکستان میں امن و استحکام کی فضا کو خراب کرنا چاہتا ہے،دشمن کی جانب سے ملک میں دہشت گردی کو ہوا دینے کی کوششوں کو ناکام بنائیں گے،پاکستان کے سیکورٹی اداروں نے دہشتگردی کے خلاف بھرپور کامیابی حاصل کی ہے،دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کا مکمل خاتمہ کر کے دم لیں گے۔