وفاقی وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان و سیفران انجینئر امیر مقام کی سینئر صحافی و معروف کاروباری شخصیت محسن بیگ کے بھائی کی وفات پر فاتحہ خوانی اوراظہار افسوس

115

اسلام آباد۔30اگست (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے امور کشمیر و گلگت بلتستان اور سیفران انجینئر امیر مقام نے سینئر صحافی و معروف کاروباری شخصیت محسن بیگ کے بھائی کی وفات پر فاتحہ خوانی کی اوراظہار افسوس کیا۔یہاں جاری بیان کے مطابق وفاقی وزیر نے محسن بیگ سے ملاقات کی اور ان کے بھائی کے انتقال پر تعزیت کی۔انہوں نے دعا کی کہ اللّٰہ پاک محسن بیگ کے مرحوم بھائی کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔