پاک چین دوستی ہمالیہ سے بلند ، سمندر سے گہری، شہد سے میٹھی اور ہر بحران میں آزمودہ ہے، چین نے مسئلہ کشمیر سمیت دیگر امور پر پاکستانی موقف کی حمایت کی ہے، سفارتی تعلقات کے 65کامیاب سالوں پر اہل پاکستان اور چین کو مبارکباد پیش کرتے ہیں وفاقی وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان چوہدری محمد برجیس طاہر پاک چین سفارتی تعلقات کے 65سال مکمل ہونے پر انٹرویو اسلام …
وفاقی وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان چوہدری محمد برجیس طاہر پاک چین سفارتی تعلقات کے 65سال مکمل ہونے پر انٹرویو

مزید خبریں
پاک چین دوستی ہمالیہ سے بلند ، سمندر سے گہری، شہد سے میٹھی اور ہر بحران میں آزمودہ ہے، چین نے مسئلہ کشمیر سمیت دیگر امور پر پاکستانی موقف کی حمایت کی ہے، سفارتی تعلقات کے 65کامیاب سالوں پر اہل پاکستان اور چین کو مبارکباد پیش کرتے ہیں
وفاقی وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان چوہدری محمد برجیس طاہر پاک چین سفارتی تعلقات کے 65سال مکمل ہونے پر انٹرویو
اسلام آباد۔ 20مئی (اے پی پی) وفاقی وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان چوہدری محمد برجیس طاہر نے کہا ہے کہ چین اور پاکستان کی دوستی ہمالیہ سے بلند ، سمندر سے گہری، شہد سے میٹھی اور ہر بحران میں آزمودہ ہے، چین نے ہمیشہ توانائی بحران سے لے کر بنیادی ڈھانچے کی تعمیر ، معاشی بہتری سے لے کر عالمی سطح پر مسئلہ کشمیر سمیت دیگر امور پر پاکستانی موقف کی حمایت کی ہے، چین اور پاکستان کے درمیان دوستی کا یہ لازوال سفر 21مئی 1951ءسے شروع ہوا تھا، سفارتی تعلقات کے 65کامیاب سالوں پر اہل پاکستان اور چین کو مبارکباد پیش کرتے ہیں۔ چین پاکستان سفارتی تعلقات کے کامیاب 65سال مکمل ہونے پر ”اے پی پی“ کو اپنے خصوصی انٹرویو میں وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان چوہدری برجیس احمد طاہر نے کہا کہ چین کی جانب سے 46ارب ڈالر کے چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبے سے خطے میں معاشی انقلاب آئے گا اور پاکستان مشرق وسطیٰ سمیت دنیا بھر کی تجارتی سرگرمیوں کا مرکز ہو گا، اس منصوبے سے پاکستان کو توانائی کے بحران سے ہمیشہ کے لئے نجات مل جائے گی، پاکستان کی گوادر بندرگاہ دنیا میں تجارتی و کاروباری سرگرمیوں کا بہترین مرکز بنے گا۔








